چودھری ضیاء الرحمن قائمہ کمیٹی  ہاؤسنگ‘ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیئرمین منتخب

Sep 21, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی چودھری ضیاء الرحمن قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیئرمین منتخب ہو گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی فیصل بلال بٹر نے گزشتہ روز چودھری ضیاء الرحمن کوچیئرمین کا نوٹیفکیشن دیدیا۔

مزیدخبریں