لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے۔ آئینی ترمیم اداروں میں من پسند افراد کو نوازنے کا ذریعہ بننے گی ۔جماعت اسلامی مجوزہ آئینی ترمیم کومکمل طور پر مسترد چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر بنو طاقت بنو ممبر شپ مہم کے حوالے شہر میں لگائے گئے ممبرسازی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔