لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، لاہور کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر عوام ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ انہوںنے کہا جعلی حکمران جو مرضی کر لیں بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکال سکتے۔
عوام بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے:مسرت جمشید چیمہ
Sep 21, 2024