لاہور (نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتے کہا ہے کہ وہ چائنہ میں پاکستانی میڈکل کی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان لانے کا بندوست کریں اور چائنہ میں پاکستانی سفارت خانے کو اس حوالے سے احکامات جاری کریں ۔انہوں نے کہا لواحقین کے مطابق فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان لانے کیلئے ایمبیسی 32 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے‘ وزیر خارجہ اس کا نوٹس لیں۔