لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے پتوکی میں جمعہ کے اجتماع اوربعدازاں عقیدہ توحیدوختم نبوت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدت میں محبت اوراطاعت دونوں لازم ہیں ۔امت پرفرض ہے کہ عقید ہ اورایمان میں تاجدارختم نبوت کی اطاعت کو خودپر لازم کیا جائے ۔اطاعت اورفرمانبرداری سے ہٹ کرجوکچھ بھی ہے وہ تعلیمات نبویؐ کے خلاف ہے ۔دین اورشریعت وہ ہے جس کو احکامات الٰہی کے عین مطابق حضورنبی کریمؐ نے امت تک پہنچادیا۔دین مکمل ہوچکا ہے اس میں ذرّہ بھرکمی بیشی کی گنجائش نہیں اورتعلیمات مصطفٰیؐ سے ہٹ کرکوئی عمل بھی بارگاہ الٰہی میں مقبول نہیں ۔