لاہور(لیڈی رپورٹر)چلڈر ن لائبریری کمپلیکس لاہور اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مابین بچوں میں اکیڈمک ریسرچ کے فروغ اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے تین سالہ ایم اویو پر دستخط کئے گئے۔ چلڈر ن لائبریری کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد خاور شہزاد اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے ڈی جی پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق نے دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور ریسرچ پراجیکٹ کے ذریعے طلبہ کی تربیت کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے ٹریننگ پروگرامز اور سافٹ سکلز کیلئے نالج اورایجوکیشن پر بھی کام کیا جائیگا۔علاوہ ازیں باہمی تعاون سے کانفرنسز،سیمینارز،لیکچر، ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اوروالدین کے فرائض اور بچوں کے حقوق پر بھی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔
چلڈر ن لائبریری کمپلیکس لاہور ،ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد میںمعاہدہ
Sep 21, 2024