لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ 73 کے آئین کو متفقہ آئین سمجھتی ہے اور اسکے نفاذ اور عملدرآمد کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے۔ یہ آئین پاکستان کی وحدت کی علامت ہے ،حکومت کو چاہیے اسکے لئے اپنا کردار ادا کرے۔وہ جمعیت طلباء اسلام کے عہدیدار اور کنوینر باڈی کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کررہیتھے جو مرکزی کنوینر ملک محمد اویس قرنی کی صدارت میں ہوا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا جمعیت طلباء اسلام کی ایک منظم طلباء تنظیم ہے جس نے ہمیشہ وطن عزیز میں طلباء کے ماحول کو تعلیمی اور دینی ماحول سے جوڑاہے۔اب جی ٹی آئی کی نئی قیادت کو اس مشن کو آگے لے کر چلنا ہے۔ مرکزی کنوینرمحمد اویس قرنی نے کہا جے ٹی آئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جے یو آئی کے پرامن جدوجہد کا لازمی حصہ ہے انہوں نے ذمہ داران کو جماعت کیلئے متحرک ہو نے اور باڈیز کو جلد کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
جے یوآئی 73 کے آئین کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی:مولانا امجدخان
Sep 21, 2024