حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر رائے شعیب کے خلاف سکول ہیڈ ماسٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر خاور مشتاق نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رائے شعیب جو کہ اسکے سکول میں پی ایس ٹی استاد ہے ۔اس نے سکول آفس میں لیٹ کر حاضری لگانے کی کوشش کی تو اسے وقت کی پابندی کرنے کو کہا تو رائے شعیب نہ اسے نہ خود سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دیں ۔
حافظ آباد: ہیڈ ماسٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پرائمری سکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ
Sep 21, 2024