لیگی قیادت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی:آصف خان 

Sep 21, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدروپارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141خان محمد آصف خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کو حکمران جماعت ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اور معاشی اصلاحات کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت کی سفارشات کو فوری عملی جامہ پہنانا ہوگا ملک کے بگڑے سیاسی معاشی حالات بہتری کا پیش خیمہ نہیں اگر اب بھی سیاسی قائدین کی طرف سے ہوش کے ناخن نہ لئے گئے تو حالات مزید ابتر ہو ں گے اور عوام کا صبر بھی جواب دے جائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان محمد آصف خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی۔

مزیدخبریں