نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)ادھارواپس نہ کرنے پر گھر میں گھس کر خاتون اور بیٹے پر تشدد،بتایاگیا ہے کہ موضع کڑیال کلاں کی رہائشی فرزانہ بی بی سے ڈاکٹر کفیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دس ہزار روپے ادھار دی گئی رقم واپس لینے آیا فرزانہ بی بی نے فوری رقم دینے سے معذوری کااظہار کرتے ہوئے کچھ وقت مانگا تو ملزمان نے طیش میں آکر خاتون اور اسکے بیٹے کو تشدد کانشانہ بنایااور چھڑوانے کی کوشش کرنے پر بیٹی کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔مقامی پولیس نے فرزانہ بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
نوشہرہ ورکاں:ادھاررقم واپس نہ کرنے پر خاتون اور بیٹے پر تشدد
Sep 21, 2024