گوجرانوالہ:کمشنرکا بزنس کمیونٹی کومحکموں سے متعلقہ درکار این او سیز کی فراہمی کا جائزہ

Sep 21, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کا انعقاد ،کمشنرنے بزنس کمیونٹی کو ایک چھت تلے محکموں سے متعلقہ درکار این او سیز کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مینیجر بی ایف سی سیدہ قرا العین نے کمشنر کو بتایا کہ ابتک بزنس سنٹر کا 4229مختلف شعبوں کے افراد سنٹرکا رخ کر چکے ہیں اور 1493ایکسپرٹ کی رائے بھی لی جا چکی ہے جبکہ 2622کاروباری افراد کو این اوسیز کا اجرا ہوچکا ہے،کمشنر نے باقی ماندہ درخواستوں پر برق رفتار اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو بزنس سنٹر کے بارے میں آگاہی دیں انہوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے سنٹر میں دستیاب سہولیات بھی چیک کیں اورکہا کہ بزنس کمیونٹی کو تیز رفتار محکمانہ سروسز کی فراہمی کے ساتھ صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں