گکھڑمنڈی:گھریلو تنازعہ،بیٹے نے والد اور بھائی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)معمولی گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے والد اور بھائی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا۔مضروبین کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال روانہ کر دیا واقعہ کے مطابق گزشتہ روز گکھڑ کے نواحی گاؤں پیر کوٹ کے رہائشی جنید نے اپنے والد خالد اور سگے بھائی زبیر کو گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ جبکہ دونوں زخمی باپ بیٹے کوڈی ایچ کیو گوجرانوالہ روانہ کر دیا جہاں پر انکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن