گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 64لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کیساتھ ساتھ کسانوں غریبوں مزدوروں کیلئے مختلف سکیموں کا اجرا مسلم لیگ(ن)کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان مسلم لیگ( ن)واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔