اوپن ڈور پالیسی عوامی ریلیف کی جانب  انقلابی قدم ہے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے  ۔ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران کے دفاتر صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک عوام کے لیے کھلے ہیں اور شہری اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی بھی دفتر میں مقررہ اوقات کار یا اس کے بعد بھی تشریف لا سکتے ہیں ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوام کے سہولت کے لیے سرکاری افسران سے ملاقات کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی آفیسر ان اوقات میں نہ تو کوئی میٹنگ کریگا اور نہ ہی کوئی فیلڈ وزٹ،ان اوقات میں تمام افسران اپنے دفاتر میں موجود ہو کر صرف عوام کے مسائل سنیں گے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کیا جائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن