اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیرِاعظم تقرری ، پرویز الٰہی کی تقرری پر عدالتی فیصلہ طلب 

Sep 21, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پرپرویز الٰہی کی تقرری پر عدالتی فیصلہ طلب کرتے ہوئے ریماکس دیئے ہیں پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر آگے کارروائی بڑھائیں گے،دستاویز سے قبل کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائیگا۔ درخواست گزار کے وکیل طارق منصور نے عدالت سے استدعا کی اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا پرویز الٰہی کی بطور ڈپٹی وزیرِ اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن اور اس تقرری پر عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا لکھا ہے، ملتے ہی پیش کر دیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں