الیکشن ایکٹ کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی  

Sep 21, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور انتخابی نشان دینے بارے الیکشن ایکٹ کی دفعات کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی،پی ٹی آئی کے سیکرٹری عمرا ایوب، چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 17(2)کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کراتی ہے ،الیکشن ایکٹ کی 201 اور 94 سمیت متعدد دفعات ائین پاکستان سے متصادم ہے ،پی ٹی آئی کا انتخابی نشان نہ ہونے کی بناء  پر الیکشن نہیں کرانے دیئے جارہے ،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس کالعدم قرار دے ،استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے، استدعا ہے کہ عدالت انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے سیکشن 201 اور 94 سمیت دیگر دفعات اور رولز کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں