کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کر سول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کردیا۔ سول جج اسراق مندوخیل اور ایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ خاتون وکیل کی سول جج کی عدالت کو تالا لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرا دیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔