پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان مذاکرات بڑی سطح کی بات ہے، مذاکرات کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے، مذاکرات کرنا ہمارے دائرہِ اختیار سے باہر ہے، افغانستان ابھی ابھی جنگ کی صورتحال سے نکلا ہے۔ افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ قیام امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں، پاکستانی حکومت سے بدامنی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور رعایا ایک پیج پر ہو جائیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔