قصور: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زچہ بچہ جاں بحق

 قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ دونوں جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حفصہ بی بی کو ڈلیوری کے لئے گائنی وارڈ لایا گیا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باوجود خاتون ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک نہ کیا، متوفیہ کے شوہر کے مطابق کمرے میں سوئی ڈاکٹر کو جگانے کے لئے ہر کوشش کی۔ علاج معالجے میں تاخیر کے باعث حفصہ بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے رات ڈاکٹر کی غفلت کی ویڈیو بھی بنائی جو وائرل بھی ہوئی۔ جس میں لواحقین کو مریض کے چیک اپ کے لئے آہ و بکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں گارڈ کو لواحقین کو ڈاکٹر کے کمرے میں بھی جانے سے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لواحقین کے شور پر اے ایم ایس نے موبائل چھین کر ویڈیو بھی ڈیلیٹ کی۔حفصہ کے لواحقین نے ڈاکٹر کی غفلت کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر راجہ زبیرنے معاملے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا علم نہیں، چند دن قبل ایسا واقعہ ہوا تھا مگر متاثرین میرے تک نہیں آئے۔

ای پیپر دی نیشن