لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کے والد سمیت پی ٹی آئی کے 49 کارکنوں کی گرفتاری کی درخواستوں کی کیس فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔ عدالت نے سفارش کی کہ درخواستیں کسی دوسرے بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کی درخواست میں موٗقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ رات 20 پولیس اہلکاروں نے صنم جاوید کے گھر ریڈ کی۔