فیروز والہ: بچی سے زیادتی، حالت نازک: لاہور، طلباء کو نشانہ بنانے والا 5 رکنی گروہ گرفتار 

Sep 21, 2024

 فیروزوالہ؍ لاہور ( نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹاؤن فیروز والا میں نامعلوم  نوجوان نے بازار سے گزرتی ہوئی نو عمر بچی کو زبردستی پکڑ کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش کی نو عمر بیٹی (ع) اپنے کمسن بھائی کے ہمراہ بازار سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم  نوجوان پکڑ کر ویران جگہ پر لے گیا۔ زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ لڑکی کے والدین نے واقعہ کی اطلاع فیروزوالا پولیس کو دی۔ ہسپتال داخل کرا دیا یہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ فیروز والا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر قائم کردہ تحفظ مرکز پولیس اور سٹی پاکپتن پولیس  نے کارروائی کرتے سٹوڈنٹ لڑکوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اوباش ملزمان نویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہے تھے، ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی پاکپتن پولیس کو فوری طور پر کارروائی کرنے اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ سٹی پولیس نے متاثرہ لڑکے م  کے والد کی مدعیت میں 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا  رانا وہاب اور رانا علی اسامہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے برآمد ہونے والی ویڈیوز میں 2 مزید ملزمان کی نشاندہی ہوئی جو مختلف لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے دیگر 2  افضل عرف اجو اور ظہیر احمد کو بھی گرفتار کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز کو پی ایف ایس اے بھجوایا گیا۔ مقدمہ میں نامزد تیسرا ملزم عالی شاہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن روپوش ہو گیا۔ پاکپتن پولیس نے نامزد ملزم علی شاہ کو بھی ضلع اوکاڑہ سے روپوشی کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ مقدمہ کے پانچویں ملزم علی شاہ کو آئندہ عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جائے گا۔ لاہور میں 10سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے مخدوم آباد سے ملزم منیر کو گرفتار کیا۔ ملزم نے مسلم کالونی مخدوم آباد میں درزی کی دکان بنا رکھی تھی، ملزم 10سالہ ح  کو کیبل دفتر سے واپسی پر ورغلا کر اپنی دکان میں لے گیا، فوٹیج میں ملزم کو بچے کو ورغلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں