تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے نبی آخری الزماں حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کر دیا۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 ہزار 887 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں 59 افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا ۔