سموگ تدارک کیس، محکمہ ایجوکیشن کو بسوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکول بسوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکول بسوں کی خریداری یقینی بنانے اور پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی،  عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے بڑے سکولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پھر چھوٹے اداروں تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ عدالت نے سکولوں کو عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے 30 نومبر تک کی مہلت دیدی۔ عدالت کی پنجاب حکومت کے لاء افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے گرین بیلٹس پرجنریٹر اور دیگر سازو سامان نہ رکھنے کا حکم دیدیا، ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نے عدالتی احکامات پر عملدرآمدکی رپورٹ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن