چنئی(این این آئی)امریکہ سے لیز پر لیا جانے والا بھارتی بحریہ کا ڈرون ریاست تامل ناڈو میں چنئی شہر کے قریب خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بحریہ نے 2020 میں امریکہ سے نگرانی کے مشن کے لیے ایسے دو ڈرون لیز پر لیے تھے۔بھارتی بحریہ نے کہاکہ بغیر پائلٹ ایئر کارفٹ معمول کی نگرانی کے مشن کے دوران فنی خرابی کے سبب چنائی(مدراس) کے قریب سمندر میں گرگیا۔