نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی ایل)کی ضلعی خاتون صدر کو پارٹی کے لوگوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چپلوں کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی،یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں جے ڈی ایل کے خواتین سیل کی ایک ضلعی خاتون صدر کامنی پٹیل کے ساتھ انسان سوز سلوک کیا گیا۔