شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ عوام کو مزید ریلیف حاصل ہوگا اور وفاقی و صوبائی حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرکے دم لے گی۔ مہنگائی کا خاتمہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور بنیادی سہولیات کی عوام کو ان کی دہلیز پر فراہمی (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تمام بحرانوں سے نجات حاصل کرکے ایشیئن ٹائیگر بنے گا۔