سٹریٹ کرائم میں ملوث  2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان  کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وقار اور عمر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان سے مسروقہ رقم کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ملزمان سے قبل ازیں وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا جا چکا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن