اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)انجمن تاجران جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کمپنی کے تاجر کیخلاف ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو 26ستمبر کو ہڑتال کریں گے۔کار مکینک تاجر تین ماہ سے بیگناہ جیل میںہے جس پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے مرکز کا تاجر جو پچیس سال سے کاروبار سے وابستہ ہے اس نے ایک گاڑی خرید کر رینٹ اے کار پر دے دی جس پر واردات ڈال کر جھوٹے مقدمے میں پچھلے تین ماہ سے تاجر کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ 26 ستمبر کو ہم ہڑتال کریں گے اور اسلام آباد بھر کے تاجروں کیساتھ ملکر لائحہ عمل بنائیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد اس کی انکوائری کروائیں اور وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیکر معاملہ حل کروائیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کشمیر ہائی وے بند کردیں گے۔