راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محمدی مسجد لال کرتی میں ذکر مصطفی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا افراتفری کے دور میں ذکر مصطفی سکون کا باعث بنتا ہے حیات انسانی سنوارنے کے لیے عبادت خدا کی۔اطاعت مصطفی ؐکی ضروری ھے۔ذکرمصطفی ؐکی محفل سجانے والا خوش نصیب ہوتا ہے ۔استحکام ایمان کے لئے ذکر مصطفی ؐسے بہتر کوئی راستہ نہیں جس بستی میں ذکر مصطفی ؐکی محفل سجتی ھے وہاں اللہ کی رحمت برستی ہے اس بات کی کوشش کی جائے کہ اپنے مختصر زندگی ذکر مصطفی ؐکے مطابق گزاری جائے۔ذکر مصطفیؐ کامیابی کی ضمانت ہے۔ رضا ئے الٰہی کی منزل کو جانے والا ہر راستہ گلی مصطفی ؐسے ہو کر گزرتا ہے ۔ذکرمصطفیؐ اسلام کا حسن ۔اتباع مصطفیؐ جنت کا حسن ہے امت مسلمہ نبی پاکؐ کے منشور کو دستور بنا لے تو ہمارے اجتماعی مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔