حافظ شاھد گہگ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اورسیز پاکستانی تعینات

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما حافظ شاھد گہگ کو کوآرڈینیٹر برائے اورسیز پاکستانی تعینات کر دیا وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے  نوٹیفیکشن جاری کر دیاحافظ شاھد گہگ نے مسلم لیگ (ن)کو جاپان، سنگاپور اور افریکا میں فعال بنانے میں کردار ادا کیا اور وہاں موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے حافظ شاھد کا شمار پاکستان میں بڑے پیمانے پر ضرورت مند لوگوں کے لیے فلاحی کام کرنے والے لوگوں میں ہوتا ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے حافظ شاھد گہگ کو جاپان، سنگاپور اور افریکا ریجن میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے حافظ شاھد گہگ کو باضابطہ نوٹیفیکیشن پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن