جماعت اسلامی کے تحت حق دو عوام تحریک جاری ہے،میاں محمد اسلم

Sep 21, 2024

اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے،حکمران و اپوزیشن جماعتیں ذاتی جائیدادیں اور بنک بیلنس بنارہی ہیں،ملک کی سیاسی پارٹیوں کا مسئلہ پانی، بجلی،گیس اور پیٹرول ہے ہی نہیں،مسائل کے حل کے لیے ان گرتی ہوئی دیواروں کو ایک اوردھکا دینے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے تحت حق دو عوام تحریک جاری ہے اس سلسلے میں ممبر ساز ی مہم چلائی جارہی ہے۔پورے پاکستان میں 50لاکھ ممبر شب کی جائے گی، عوام جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔کارکنان پورے اعتماد کے ساتھ عوام میں جائیں اور ممبر سازی مہم چلائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورے کے موقع پر شہریوں اور کارکنان سے وخطاب کرتے ہوئے کیا

مزیدخبریں