سدھیر احمد عباسی کے والد کی  وفات پر شاہد خاقان عباسی کا افسوس 

مری(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم پاکستا ن و بانی عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی صدر مری پریس کلب سدھیر احمد عباسی کے والد  حاجی سرفرازاحمدعباسی کی وفات پرتعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ بھوربن مری پہنچے، انہوں نے صدرمری پریس کلب سے ان کی وفات پرگہرے دکھ ورنج کا اظہا رکررتے ہوئے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی اس موقع پرانکے معاون خصوصی وسیاسی رہنما حافظ عثمان عباسی، ابراہیم عباسی، فیصل عباسی اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن