آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی چھاپہ مار ٹیم کی کا رروائی ، بجلی چور پکڑ ے گئے 

Sep 21, 2024

 کلر سیداں (نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی چھاپہ مار ٹیم نے عالمگیر پراچہ کی قیادت میں چوآخالصہ کے گاں کھناہدہ،سکرانہ اور رکھ میں چھاپے مار کر پانچ صارفین کو ڈائریکٹ لائن سے کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن میں کھناہدہ چوآخالصہ کے مناظر محمود ولد اسلم،رجب علی،عمران سکنہ رکھ اور سکرانہ کے مبشر ضمیر کیانی ،گلفام کیانی شامل ہیں ایس ڈی او انجینئر جمال لطیف کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے پانچواں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے انہیں مقدمات کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی ادا کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں