گوجرخان ( نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے رہنمامرزا بشیر نے کہا ہے کہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تحریک انصاف کا لاہور جلسہ تاریخی ہوگا جس میں بھرپور شرکت کی جائے گی ، پاکستان کا روشن مستقبل عمران خان جیسی محب وطن اور ویژن رکھنے والی قیادت کے ساتھ مشروط ہے عمران خان نے پاکستانی عوام میں حب الوطنی اور خودداری کا شعور اجاگر کیا ہے عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں عمران خان عوام میں موجود نہیں پھر بھی ان کی ایک کال پر عوام بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت کرتے ہیں جو عمران خان کی بے پناہ مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔