تلہ گنگ،ملزمان  نے  زرین  خان نامی پٹھان کو قتل کر  دیا 

Sep 21, 2024

  تلہ گنگ (نامہ نگار)تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقہ کھچیاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ، زرین خان نامی پٹھان کو قتل کر کے فرار ہو گئے مقتول زرین خان کافی عرصہ سے علاقہ کھچیاں میں بیوی بچوں سمیت رہتا  تھا مقتول کی عمر تقریبا 55/60 سال ہے۔ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر، ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل،ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس  نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے  نعش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی  پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکھٹے کر لئے۔

مزیدخبریں