شہری نقدی، زیورات، قیمتی گھریلو سامان اور موٹر سائیکلوں سے محروم 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، قیمتی گھریلو سامان اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے تھانہ سنگجانی کے علاقہ میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں گھر کے کنڈے کاٹ کر نقدی، قیمتی سامان چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے سے تین موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کے مختلف علاقوں سے پانچ موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ مارگلہ کے علاقے سے تین موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ رمنا کے علاقے سے ایک اور تھانہ شالیمار کے علاقے سے دو موٹر سائیکل چوری ہوگئے تھانہ ہمک کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگیا.

ای پیپر دی نیشن