شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں،آئی جی اسلام آباد

Sep 21, 2024

اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے اسلام آباد کے تمام تھانوں ، ڈولفن سکواڈ ،ابابیل سکواڈ، سٹی واچرزاور نائیٹ پٹرولنگ کے افسران کو بریفنگ دی،اس موقع پرتمام ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا ،سینئر پولیس افسران ،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے تھانہ جات اور ڈولفن سکواڈ میں تعینات افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میرا آپ لوگوں کے ساتھ ملنا ضروری تھا،مجھے اللہ نے یہ ذمہ داری دی ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر سکوں،آپ کا تعلق ایک ایسے محکمہ سے ہے جہاں اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اللہ کے بندوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،ہمارا فرض ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور اپنے محکمے کی نیک نامی کا باعث بنیں،اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے گشت کو موثربنانے کیلئے ڈلفن سکواڈ کے ہمراہ تھانہ جات کے خصوصی بیٹ افسران تعینات کئے جائیں گے،یہ بیٹ افسران چوبیس گھنٹے اپنے علاقے حدود میں رہیںگے اور ہر کال پر فوری ردعمل دیں گے،جبکہ تمام افسران کا روزانہ کی بنیاد پر انفرادی گوشوارہ مرتب کیا جائے گا، ناکہ جات پر تعینات افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر نگرانی کو یقینی بنائیں گے،تمام افسران اپنی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے حدود ہونے والے جرائم کا ذمہ دار ہوگا،بدعنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے مزید کہا کہ تمام افسران کی ویلفیئر میری اولین ذمہ داری ہے،آپ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون کرنا ہے،تمام پولیس افسران و جوان وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،پکار 15کی کالز پر فوری ریسپانس کو یقینی بنائیں،زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کریں ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں