راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کو ثر عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لئے فوری موثر قانون سازی کرے، مقامی اداروں کے فنڈز ایڈمنسٹریٹر کے بجائے منتخب مقامی نمائندوں کے ذریعے خرچ کیے جائیں، موثر اور با اختیار قانون سازی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے، ایڈمنسٹریٹر کے نظام کو فوری ختم کر کے تمام فنڈز اور پراجیکٹس پر پابندی لگائی جائے، با اختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہی اصل جمہوریت ہے۔