658  ان فٹ گاڑیاں بند، 5001 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا 26 روز کے دوران 658  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں 5001 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے قانون کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، سی پی او نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 434 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 40 مقدمات بھی درج کیے گئے غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی سی پی اونے کہا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن