جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی زمین ہتھیانے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

Sep 21, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی زمین ہتھیانے والے گروہ کے 03 ملزمان گرفتار، ملزمان میں محمد بلال، نعیم اور احتشام شامل ہیں، ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات تیار کروائیں،ملزم بلال نے عتیق الرحمان کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنوایا، ملزم نے جعلی دستاویزات پر زمین کسی اور کے نام منتقل کی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، جعل سازی سے شہریوں کی جائداد ہتھیانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزیدخبریں