لاہور(این این آئی)لاہور کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کے تبادلے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔اس سے قبل ان کا تبادلہ کرکے ریلیو بھی کردیا گیا تھا، ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کیمطابق انوش مسعود نے 9 مئی کے ملزمان سے تفتیش کرکے چالان جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور میں پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر ایک گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا۔