وفاقی پولیس کا تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

Sep 21, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیاایس پی انڈسٹریل ایریا زون کی سپرویژن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا سرچ آپریشن میں  لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا آپریشن سے قبل ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی سرچ آپریشن کے دوران, 87مشکوک افراد، 43 دکانوں ،  سرائے، ہوٹلز، موٹلز  کو چیک کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 46موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیادوران سرچ آپریشن 43 مشتبہ افراد کو تھانہ شفٹ کیا گیا دوران سرچ آپریشنز ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں