ضلعی افسران کوپو لیو ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف مکمل کرنے کے حکم

Sep 21, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)پنجاب بھر کے ضلعی افسران کوپو لیو ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ راولپنڈی میں بھی پولیو مہم کی منصوبہ بندی میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کی جانب سے مثبت ماحولیاتی نمونوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ راولپنڈی، لاہور اور چکوال میں سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس مسلسل گردش کر رہا ہے، مائیکرو پلان میں کوتاہی کی وجہ سے پولیو ٹیمیں بچوں کو مس کر رہی ہیں،خضر افضال کاکہنا تھاکہ پولیو مائیکرو پلان میں کوتاہی پر نوکری سے فارغ کیا جائے گا، تمام اضلاع ویکسین سے محروم بچوں کے کوائف فوری مکمل کریں، اضلاع پولیو مہم میں کم کوریج والی یونین کونسلوں کا بغور جائزہ لیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کوائف بر وقت ترسیل کئے جائیں، ضلعی افسران اگر پولیو مہم میں دلچسپی نہیں لیں گے تو نتائج خراب آئیں گے۔

مزیدخبریں