اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر شہریوں کا مشکور ہوں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے ہم نے بطور چیلنج قبول کیا ہمارے پاس پرنٹنگ کے حوالے سے وسائل محدود تھے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ یومیہ 65 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23 ہزار یومیہ ہو رہی تھی ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ انشااللہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجرا کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا ہم نے بڑے شہروں میں پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہوتا ہے اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیگ لاک ختم کر دیا گیا ڈی جی مصطفی جمال نے کہا کہ بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹا دیا گیا اوور سیز پاکستانیوں کو 24 ہزار سے زائد پاسپورٹس ڈیلیور کر دئیے گئے ہیں۔
پاسپورٹ آفس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر شہریوں کا مشکور ہوں
Sep 21, 2024