ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات 

 اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے  جمعہ کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،  صوبہ بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کے اقتصادی و معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ ڈپٹی چیئر میں سیدال خان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل ، اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین ، وزیر اعظم شہباز شریف اور سینئر قیادت ملک کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

تربیتی نصاب

ہر بچہ عقائد اور اعمال کا ذہن لے کر دنیا میں آتا ہے۔ والدین اور اساتذہ کی اچھی تربیت اور ذہن سازی اس میں بلند پایہ اوصاف پروان ...