تخیل ادبی فورم ریاض کا عالمی مشاعرہ 

Sep 21, 2024

امیر محمد خان

تخیل ادبی فورم کے زیر انتظام سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک عالمی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان، بحرین، کویت اور سعودی عرب میں مقیم شعرا نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کے دل جیت لئے،

مشاعرے کی صدارت معروف ادبی شخصیت پروفیسر گوہر رفیق نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری راشد محمود نے ادا کئے، مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ نے حاصل کی، مشاعرے میں مہمان خصوصی پاکستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے عالمی شہرت یافتہ شاعر عمیر نجمی اور عمار اقبال تھے، جبکہ شعرا میں کامران ملک، ذیشان ناشر، یاسر یونس، شاہد ریاض، پیر اسد کمال، فیصل اکرم گیلانی، ایوب کموکا، ام ریاض ساجدہ چوہدری، منظر ہمدانی، شاہد خیالوی، صابر امانی، تخیل ادبی فورم کے سرپرست اعلیٰ منصور محبوب اور بحرین سے تشریف لائے شعرا ریاض شاہد اور اقبال طارق جبکہ کویت سے عماد بخاری نے شرکت کی، مشاعرے میں شعرا نے سامعین کے ذوق کو خوب سراہا اور سامعین نے شعرا کے کلام پر انہیں دل کھول کر داد دی، تقریب کے آخر میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نجمی، عمار اقبال اور پروفیسر گوہر رفیق نے مشاعرے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس پررونق اور خوبصور ت محفل کے انعقاد پر مبارکباد دی، مشاعرے کے اختتام پر تخیل ادبی فورم کی جانب سے شرکا اور شعرا کا شکریہ ادا کیا گیا اور عمیر نجمی اور عمار اقبال کو تخیل ادبی ایوارڈ جبکہ عماد بخاری، ایوب کموکا، ریاض شاہد اور اقبال طارق کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف اور میاں ساجد مشتاق اور زاہد لطیف سندھو کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز دی گئی۔

ادبی تنظیم حلقہ فکرو فن کی تنظیم سازی
سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہء￿ فکروفن کی تنظیم سازی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا گیا جبکہ ادبی نشست میں شعراء￿ کرام نے اپنا کلام سنا کر بھی خوب داد وصول کی۔دارالحکومت ریاض میں حلقہء￿ فکروفن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں چیئرمین ڈاکٹر ریاض چوہدری اور وائس چیئرمین کے لیے عدنان اقبال بٹ معروف شاعر و صحافی وقار نسیم وامق کو حلقہء￿ فکروفن کا صدر جبکہ ڈاکٹر طارق عزیز کو جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا گیا۔ نوجوان شاعر کامران حسانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی کے دیگر عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جن میں ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ اور شیخ ارشد کو منتخب گیا۔ کنوینئر مخدوم امین تاجر اور ڈپٹی کنوینئر چوہدری سجاد علی کو مقرر کیا گیا اسی طرح ناظم الامور کے لیے ظفراقبال خان چیف کوآرڈینیٹرز الیاس رحیم اور ذکائاللہ محسن کو منتخب کیا گیا جبکہ زکیر احمد بھٹی میڈیا کوارڈینیٹر مقرر ہوئے۔سنئیر نائب صدر کے لئے بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کو منتخب گیا جبکہ جدہ ریجن کے لیے آفتاب ترابی کو بطور صدر ذمہ داری سونپی گئی۔

جاوید میاں داد کا دورہ جدہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول 
معروف کرکٹر جاوید میاں داد روضہ رسول پر حاضری ، اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ دنوںجدہ آئے ، دوستوں سے ملاقات کے علاوہ انہوںنے پاکستان قونصلیٹ جدہ اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول کا دورہ کیا، پاکستان اسکول کے دوران طلباء￿ اور طالبات ان سے ملکر بہت خوش آئے اس موقع پر میاں داد نے طلباء￿ سے خطاب کے علاوہ طالبات ، و طلباء￿ کو کرکٹ کے دا? پیج سے آگاہ کیا۔میاں داد پاکستان میں کرکٹ کے موجودہ مخدوش حالات پر کسی بھی رائے دینے سے معذرت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں