سعودی عرب کا قومی دن

Sep 21, 2024

ممتاز احمد بڈانی

سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر سمیت سعودی شخصیات شریک ہوئیں جبکہ بچوں نے سعودی نغموں پر پرفارم کرکے سماں باندھ دیا سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول میں بوائز اور گرلز سیکشن کی جانب سے یوم الوطنی کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی طلباء￿  اور طالبات نے سعودی لباس پہن کر سعودی بھائیوں کے ساتھ قومی دن کے حوالے سے پاک سعودی دوستی کو اجاگر کیا اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق ائیر ایند نیول اتاشی راحیل شوکت ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم اور پرنسپل راجہ محمد عرفان سمیت اساتذ? کی بڑی تعداد موجود تھی پاکستانی طلباء￿  نے سعودی پرچم لہرائے اور پاک سعودی دوستی پر مبنی نعرے لگائے جبکہ بچوں نے سعودی نغموں پر شاندار پرفارمنس دیکر سمان باندھ دیا اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی یوم الوطنی کو بھرپور انداز سے مناتے ہیں اور سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں

مزیدخبریں