57افراد میں مزید ڈینگی وائرس کی تصدیق

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید57افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 599 تک پہنچ گئی ،راولپنڈی کےمختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 96 افراد زیر علاج ہیں،پوٹھوہار ٹاون سے 29 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 14 کیسسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں،رواں سیزن میں کانگو وائرس کے2جبکہ خسرے کے651کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں،رواں برس 2880 مقدمات کا اندراج جبکہ 944 مقامات کو سیل کیا گیا، 2251 چالان ٹکٹ جاری اور 1 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ رواں برس ڈینگی وائرس کے مجموعی طور پر 599 کیسسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 کیسسز رپورٹ ہوئے،شہر میں اب تک منکی پاکس کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔    

ای پیپر دی نیشن