امریکا، 3 ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کا آغاز

Sep 21, 2024 | 12:37

ویب ڈیسک

امریکی ریاستوں ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں صدارتی انتخابات کے لیے ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

تینوں ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا کے شہری ای میل کے ذریعے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن ابتدائی ووٹنگ رائے شماری کے روز بھیڑ اور رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جاکر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت گزشتہ صدارتی الیکشن میں ملی تھی جب کورونا وباء کے باعث 100ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا، جس کے بعد کئی ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا ہے۔

مزیدخبریں