سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سابق وزیر حج سردار محمد یوسف کی سربراہی میں 8 رکنی پارلیمنٹرین وفد کی مدینہ منورہ آمد

نمائندہ نوائے وقت (مدینہ منورہ )   حکومت سعودی عرب  کی خصوصی دعوت پر  08 رکنی پارلیمنٹرین وفد سابق وزیر حج سردار محمد یوسف کی سربراہی میں مدینہ منورہ پہنچا، مدینہ منورہ ائیر پورٹ پہنچنے پر انکا شاندار  استقبال جاوید اقبال بٹ  صدر مسلم لیگ ن ۔مدینہ  ، چیرمین مسلم لیگ ن ملک محمد الہی اعوان مدینہ ،  جدہ سے خصوصی وفد مرکزی جنرل سیکریڑی  منظور حسین سعودی عرب کی نیابت کرتے  مرکزی  ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا  سعودی عرب  زوہیب شہزاد ، سنیر مسلم لیگی رہنما نثار احمد نے گلدستے پیش کیے،  جبکہ حج ڈائریکٹوریٹ کی طرف  سے ضیا الرحمن ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ،  ڈائریکڑ مکہ مکرمہ فہیم خان اور حج ڈئریکٹوریٹ کا عملہ بھی استقبال میں  شامل تھا۔ پارلیمنٹرین وفد کی قیادت سابق وفاقی وزیر حج و مزھبی امور سردار محمد یوسف  تھے۔جبکہ  وفد میں  پارلییمنٹیرہن  جو شامل ہیں۔محترمہ شگفتہ جمانی سابق وزیر مملک برائے مذہبی امور و حج  شہناز سلیم ملک،نسیم علی شاہ چوھدری ایم این اے، ارغمان علی سبحانی ایم این اے،اظہر قیوم ناہرہ ایم این اے، آسیہ ناز تنولی  ایم این اے،سید عمران علی شاہ ایم این اے شامل ہیں۔   یہ وفد سعودی عرب  حکومت کی خصوصی دعوت پر  پاکسانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے یہاں عمرہ اور مسجد نبوی عبادت اور روضہ رسول پر حاضری دیں گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کہ خصوصی دعائیں مانگیں  جسمیں کنگ فہد قران پرںٹنگ پریس اور مدینہ میوزیم کا وزٹ زیارت مدینہ اور  اعلی احکام ملاقات اور عمرہ کی ادائیگی بھی دورہ میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن